جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا

تھانے ضلع کی عدالت نے ایک شخص کو 2018ء میں اپنی بہن کی 14سالہ سہیلی کی عصمت ریزی کرنے پر 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی او رکہا کہ ملزم نے اپنی ہوس کے لیے لڑکی کی زندگی عملاً برباد کردی۔

تھانے: تھانے ضلع کی عدالت نے ایک شخص کو 2018ء میں اپنی بہن کی 14سالہ سہیلی کی عصمت ریزی کرنے پر 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی او رکہا کہ ملزم نے اپنی ہوس کے لیے لڑکی کی زندگی عملاً برباد کردی۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری

پوکسو قانون کے تحت مقدمات کی سماعت کرنے والے ضلع اور ایڈیشل سیشن جج (کلیان) پی آر اشتورکر نے کہا کہ نابالغ لڑکی نے اپنی سہیلی کے24سالہ دوست کی گھناؤنی حرکت کی وجہ سے جہنم کے تجربہ سے گزری۔

ملزم نے عاشقی کی دلیل دی اگر اسے قبول بھی کرلیا جائے تو یہ اسے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کا لائسنس نہیں دے دیتی ہے۔“ عدالت نے 18/ مئی کے اپنے فیصلے میں یہ بات کہی جس کی نقل پیر کو دستیاب ہوئی۔ جج نے ڈومبیولی کے ساکن ملزم پر 11ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی اور ملزم ایک ہی محلے میں رہتے تھے۔ لڑکی‘ ملزم کی بہن کی ہم جماعت تھی۔16/ مارچ 2018ء کو ملزم نے لڑکی سے سڑک پر ملاقات کی اور اسے یہ کہتے ہوئے اپنے گھر لے گیا کہ اس کی بہن اس سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔

جب وہ گھر پہنچے تو ملزم نے اندر سے دروازہ بند کردیا اور لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ اس بارے میں کسی کو بتانے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

بعد ازاں لڑکی نے اپنی ماں کو بتایا جس کے بعد پولیس شکایت درج کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد سے ہی وہ جیل میں ہے۔ جج نے کہا کہ ملزم نے لڑکی کی عمر یا رضامندی دینے سے قاصر ہونے کی بھی پرواہ نہیں کی۔ اپنی ہوس میں اس نے لڑکی کی زندگی عملاً برباد کردی۔“