حیدرآباد

حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں کمیاب سرجری، 25 سال بعد خاتون کے پیٹ سے 25پیسے کا سکہ نکالاگیا

خاتون جب تین سال کی تھی، اس وقت اس نے کھیلتے ہوئے اپنی ماں سے ملا ایک سکہ نگل لیا تھا۔ چونکہ اس وقت کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، اس لیے اسے اسپتال نہیں لے جایا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں ایک کمیاب سرجری کے ذریعہ ایک 28 سالہ خاتون جو شدید پیٹ درد میں مبتلا تھی، کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے 25 سال پرانا 25پیسے کا سکہ اور ایک پتھرنکالاگیا۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


خاتون جب تین سال کی تھی، اس وقت اس نے کھیلتے ہوئے اپنی ماں سے ملا ایک سکہ نگل لیا تھا۔ چونکہ اس وقت کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، اس لیے اسے اسپتال نہیں لے جایا گیا۔


تاہم حالیہ دنوں میں پولیس کی ملازمت حاصل کرنے کے لیے جسمانی فٹنیس کی مشقیں کرتے وقت اس کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوا۔ آنتوں پر دباؤ ڈالنے سے یہ درد ہوا۔


اس کے بعد اسے فوری طور پر گاندھی اسپتال لایا گیا جہاں اسکیننگ کے دوران ڈاکٹروں نے آنتوں میں ایک شے دیکھی۔
ڈاکٹر راجیش کونگرا، ڈاکٹر ارشاد، اور ڈاکٹر ابھیانو چاری نے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر پُورنيا کی نگرانی میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے طویل سرجری کی۔ اس دوران انہوں نے خاتون کے پیٹ سے سکہ اور ایک پتھر کامیابی سے نکال دیا۔


ڈاکٹر راجیش کونگرا نے بتایا کہ سکہ اور پتھر دونوں چھوٹی اور بڑی آنت کے مقام پر پھنس گئے تھے، جس کی وجہ سے آنتیں مڑ گئیں اور درد ہوا۔ خاتون اب روبہ صحت ہے اور ایک ہفتہ میں اسپتال سے ڈسچارج کر دی جائے گی۔