مہاراشٹرا

رتن ٹاٹا کی آخری رسومات، ورلی شمشان میں گارڈ آف آنر پیش

نامور صنعتکار رتن ٹاٹا کی ارتھی کو آج شام آخری رسومات کے لئے ورلی شمشان لائے جانے کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ممبئی (پی ٹی آئی) نامور صنعتکار رتن ٹاٹا کی ارتھی کو آج شام آخری رسومات کے لئے ورلی شمشان لائے جانے کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

وسطی ممبئی میں واقع شمشان میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ چیف منسٹرمہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے‘ ان کے نائب دیویندر پھڈنویس‘ چیف منسٹر گجرات بھوپیندر پٹیل اور مرکزی وزیر کامرس پیوش گوئل بھی موجود تھے۔

امیت شاہ نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ رتن ٹاٹا جی کے گزرجانے پر لاکھوں ہندوستانیوں کے رنج و غم میں شامل ہوا اور وزیراعظم نریندر مودی جی کی جانب سے گلہائے عقیدت بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ 86 سالہ ٹاٹا کو ہمیشہ حب الوطنی اور دیانتداری کے روشن مینار کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ صنعتکار کی حیثیت سے دنیا بھر میں ان کا احترام کیا جاتا تھا۔

انہوں نے عالمی سطح پر ٹاٹا گروپ کو شہرت دلائی۔ رتن ٹاٹا کی ارتھی کو صبح 10:30 بجے تا 3:55 بجے تک جنوبی ممبئی میں واقع نیشنل سنٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں عوام کے درشن کے لئے رکھا گیا۔

بعدازاں آخری رسومات کے لئے شمشان لے جایا گیا۔ وہ چہارشنبہ کی رات ممبئی کے بریج کینڈی ہاسپٹل میں چل بسے تھے۔