مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج نے جبالیا پنا گزین کیمپ کے قریب اپنا محاصرہ مکمل کرلیا

اسرائیل فوج جو پچھلے کئی ہفتوں سے زمین پر غزہ میں اپنی موجودگی کا بتا رہی ہے اور غزہ کے بعض تباہ شدہ علاقوں میں ٹینکوں پر نقل و حرکت کرنے کے علاوہ ہسپتالوں کے محاصرے کر کے اپنے لیے نرم ہدف تلاش کر رہی ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں واقع جبالیا پناہ گزین کیمپ کے گرد اپنا محاصرہ مکمل کر لیا ہے، تاکہ غزہ میں حماس کے خلاف اپنی لڑائی کو مزید تقویت پہنچا سکے۔

متعلقہ خبریں
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج جو پچھلے کئی ہفتوں سے زمین پر غزہ میں اپنی موجودگی کا بتا رہی ہے اور غزہ کے بعض تباہ شدہ علاقوں میں ٹینکوں پر نقل و حرکت کرنے کے علاوہ ہسپتالوں کے محاصرے کر کے اپنے لیے نرم ہدف تلاش کر رہی ہے۔

منگل کے روز اس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے ‘کور’ میں پیش رفت کر کے جبالیا پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوجی اس طرح کی جنگ میں اندھا دھند کودنے سے شروع سے ہی احتیاط کر رہے تھے خصوصاً ایسی جگہوں پر جہاں سے انہیں جگہ جگہ مزاحمت کا سامنا کر پڑے۔

 اس مقصد کے لیے پہلے صرف فضائیہ کے طیاروں کو بمباری کے لیے استعمال کیا اور پھر زمین پر فوج کو لانے کے لیے کئی دن تک موٹیویشن کی گئی ، تب ٹینکوں کی مدد سے فوجیوں کو محفوظ ترین انداز میں غزہ کے اندر داخل کیا گیا۔

اس میں بھی زیادہ تر ریگولر فوجیوں کے بجائے ریزرو فوجیوں کو آگے کیا گیا۔ جو موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بجائے اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کو بمباری کی درخواست کرتے ہیں۔

اب منگل کے روز اسرائیلی فوج کی 401 ویں کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس نے فضائیہ کی مدد سے شمالی غزہ میں بمباری کروا کے فلسطینی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے راکٹ لانچروں کو بھی استعمال کیا۔ فوجی بیان کے مطابق نحل بریگیڈ سے وابستہ فوجیوں نے درجنوں فلسطینیوں کو پچھلے چند دنوں میں ہلاک کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹینکوں کا استعمال بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 551 بریگیڈ جسے اسرائیل کا ‘کمبیٹ سکواڈ’ کہا جاتا ہے اس نے بھی سپیشل فورسز کی مدد سے جبالیا میں کارروائی کی ہے تاکہ حماس کے ٹھکانوں کا صفایا کر سکے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق درجنوں لوگوں کو قتل کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ سرنگوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

خیال رہے اسی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے ‘ اونروا’ کے زیر انتظام چلنے والے سکول کو نشانہ بنایا اور 200 کی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی۔

a3w
a3w