تلنگانہ

کمیشن کی رقم کی 5ماہ سے عدم ادائیگی،راشن ڈیلرس کا احتجاج

کمیشن کی رقم کی پانچ ماہ سے عدم ادائیگی پر راشن ڈیلرس نے احتجاج کیا۔ضلع کھمم ضلع کے سنگارینی (کارے پلی) میں ریاست راشن ڈیلرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے ضلع صدر دھراوت بھدرا نا ئک کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا۔

حیدرآباد: کمیشن کی رقم کی پانچ ماہ سے عدم ادائیگی پر راشن ڈیلرس نے احتجاج کیا۔ضلع کھمم ضلع کے سنگارینی (کارے پلی) میں ریاست راشن ڈیلرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے ضلع صدر دھراوت بھدرا نا ئک کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا۔

ڈیلرس نے تحصیلدار کے دفتر کے سامنے سیاہ بیاچس پہن کر مظاہرہ کیا اور اپنی شکایات پر مشتمل درخواست تحصیلدار کو پیش کی۔دھراوت بھدرا نا ئک نے بتایا کہ ریاست بھر میں 17,200 ڈیلرس گزشتہ پانچ ماہ سے کمیشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

حکومت نے جون، جولائی اور اگست کے مہینوں کا چاول ایک ساتھ تقسیم کیا، مگر متعلقہ مہینوں کا کمیشن ادا نہیں کیا گیا، جس سے ڈیلرس قرضوں میں ڈوب گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح مرکزی اور ریاستی حکومتیں بھی کمیشن کو الگ الگ نہیں بلکہ ایک ساتھ جاری کریں۔

اس احتجاجی پروگرام میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ مطین، نائب صدر ایس ایم منگتائی، اور ڈیلرز سوریا کمار، ویر بھدر، ناگیشور راؤ، بھوکی بھیموڈ، منگیال، باسو، دل سنگھ، ایلبوئن وینکنا، بوندلا جانئے، گوپم، ویر بھدرما، کرشام ناگیشور راؤ، ایٹی ناگیشور راؤ، پرساد اور دیگر نے شرکت کی۔