تلنگانہ

سرپنچ کی گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

مقامی افراد نے د یکھا کہ سرپنچ کی کار اور ٹریکٹر کو آگ لگی ہوئی ہے اور اس کے ٹائر پھٹ گئے ہیں۔ سرپنچ کے افرادخاندان کا الزام ہے کہ بعض افراد نے جان بوجھ کر ان گاڑیوں کو جلایا۔ اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں نامعلوم افراد نے سرپنچ کی ایک کار اور ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔ میرودودی منڈل کے اکبر پیٹ کے سرپنچ سوروپ نے کل رات ٹریکٹر اورکار کو اپنے گھر کے سامنے ٹہرایا۔ رات کو جب سب سو رہے تھے تو ایک زوردار آواز آئی جس کو سن کر تمام مقامی افرادباہر نکل آئے۔

مقامی افراد نے د یکھا کہ سرپنچ کی کار اور ٹریکٹر کو آگ لگی ہوئی ہے اور اس کے ٹائر پھٹ گئے ہیں۔ سرپنچ کے افرادخاندان کا الزام ہے کہ بعض افراد نے جان بوجھ کر ان گاڑیوں کو جلایا۔ اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔

اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی آرایس کی سرپنچ سواروپانے کہاکہ ان سے مخاصمت پر نامعلوم افراد نے ان گاڑیوں کو آگ لگائی ہے۔سرپنچ نے کہاکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔بھوم پلی پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا۔