تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ہاسٹل میں چوہوں نے طالبات کوکاٹ لیا
اطلاعات کے مطابق چوہے ہاسٹل کے کمرے میں گھس آئے اور طالبات پر ان کی نیند کے دوران حملہ کردیا۔ زخمی لڑکیوں کو علاج کے لیے قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے شنکرا پٹنم منڈل کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے ہاسٹل میں جمعہ کی رات دس طالبات اس وقت زخمی ہوگئیں جب وہ سو رہی تھیں اور چوہوں نے انہیں کاٹ لیا۔
اطلاعات کے مطابق چوہے ہاسٹل کے کمرے میں گھس آئے اور طالبات پر ان کی نیند کے دوران حملہ کردیا۔ زخمی لڑکیوں کو علاج کے لیے قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد والدین میں ہاسٹل کی صفائی اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔