Video: رویندر جڈیجہ پر ناگپور ٹسٹ میں بال ٹمپرنگ کا الزام
ناگپور ٹسٹ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے ہندوستان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگادیا۔ آسٹریلیا کے ’فاکس کرکٹ‘ چینل نے جڈیجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ناگپور: ناگپور ٹسٹ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے ہندوستان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگادیا۔ آسٹریلیا کے ’فاکس کرکٹ‘ چینل نے جڈیجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس میں جڈیجہ انگلی پر کچھ لگاکر بولنگ کرتے نظر آئے۔ آسٹریلوی میڈیا نے جڈیجہ کے اس فعل کو بال ٹیمپرنگ سے جوڑا۔ اس پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پوچھا کہ جڈیجہ اپنی انگلی پر کیا لگارہے ہیں؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو اس وقت کی ہے جب آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز تھا اور جڈیجہ بولنگ کر رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جڈیجہ گیند لیکر محمد سراج کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے سراج کے ہاتھ میں کچھ لیا اور اپنی بولنگ انگلی پر لگایا۔
جڈیجہ نے وہ چیز کافی دیر تک انگلی پر رکھی اور بولنگ شروع کردی۔ تاہم ویڈیو میں جڈیجہ کو اس چیز کو گیند پر لگاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔