کھیل

رویندر جڈیجہ نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا

جڈیجہ اب پوری طرح فٹ ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جڈیجہ نے آخری بار ہندوستان کیلئے اگست 2022 میں دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلا تھا۔

بنگلور: آسٹریلیا کے خلاف 9 فروری سے شروع ہونے والی بارڈر۔ گواسکر ٹرافی سے قبل ہندوستانی ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے ناگپور میں ٹسٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ کرک بز کے مطابق رویندر جڈیجہ نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں

جڈیجہ اب پوری طرح فٹ ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جڈیجہ نے آخری بار ہندوستان کیلئے اگست 2022 میں دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلا تھا۔ وہیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ان کی سرجری کرانی پڑی جس کی وجہ سے وہ پانچ ماہ تک کرکٹ کے میدان سے باہر رہے۔

 وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔ تاہم انہیں دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم میں شامل کیاگیا تھا تاہم بعد میں مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس لے لیا گیا تھا۔

a3w
a3w