شمالی بھارت

آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)

سابق مرکزی وزیر رام چندرپرساد سنگھ جمعرات کے روز ایک نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والے ہیں۔ یہ ایک ایسی تاریخئ ہے جو ہندوستان کے اولین وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم ِ پیدائش اور دیوالی تہوار سے تعلق رکھتی ہے۔

پٹنہ (آئی اے این ایس)سابق مرکزی وزیر رام چندرپرساد سنگھ جمعرات کے روز ایک نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والے ہیں۔ یہ ایک ایسی تاریخئ ہے جو ہندوستان کے اولین وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم ِ پیدائش اور دیوالی تہوار سے تعلق رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری

آر سی پی سنگھ نے بتایا کہ نئی پارٹی بہار کے عوام کو ایک تازہ سیاسی متبادل فراہم کرے گی اور بہار‘ جھارکھنڈ‘ اترپردیش اور دہلی کی ممتاز شخصیتوں کی تائید حاصل کرنے کو اپنا نصب العین بنائے گی۔

سنگھ نے وضاحت کی کہ جنتادل یو اور بعدازاں بی جے پی کے ساتھ ان کے تجربات نے طرزِ کارکردگی میں فرق کو اجاگر کیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ ایک آزاد سیاسی جماعت قائم کررہے ہیں۔

اس پارٹی کا آغاز 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ہورہا ہے جس سے ریاست کے سیاسی منظرنامہ پر قابل لحاظ اثر ڈالنے آر سی پی سنگھ کے عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔ سنگھ نے جو ایک آئی اے ایس عہدیدار رہے ہیں‘ 2010 میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور تیزی سے جنتادل یو کے اہم لیڈر بن گئے تھے۔

وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے بعد دوسرے نمبر پر تھے۔ 2021 میں جب انہوں نے وزیراعظم مودی کی کابینہ میں مرکزی وزیر فولاد کا رول قبول کیا تو اس وقت پارٹی میں ان کے سیاسی موقف میں تبدیلی آئی تھی۔ اپنی میعاد کے دوران سنگھ کے بعض فیصلے مبینہ طورپر نتیش کمار کی توقعات کے برعکس رہے۔

اُس وقت جنتادل یو کے قومی صدر کی حیثیت سے آر سی پی سنگھ کو بی جے پی کے ساتھ وزارتی عہدوں کے لئے بات چیت کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی لیکن ان کا موقف نتیش کمار کی ترجیحات سے ہم آہنگ نہیں تھا۔ اس کے نتیجہ میں نتیش کمار کی جانب سے دباؤ ڈالا جانے لگا اور سنگھ نے پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ للن سنگھ کو ان کا جانشین بنایا گیا تھا۔