حرمین شریفین میں تکمیل قرآن اور خصوصی دعا، لاکھوں افراد کی شرکت
ختم قرآن اور خصوصی دعا میں شرکت کے لیے زائرین کے علاوہ مکہ اور مدینہ کے اطراف کے رہائشی بھی صبح سے حرمین شریفین پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ مسجد الحرام میں نماز تراویح کی امامت ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں صلاح البدیر نے کی
مکہ مکرمہ : حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی 29 ویں شب لاکھوں افراد نے تراویح اور ختم قرآن کی خصوصی دعا میں شرکت کی۔
مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کی 29 ویں تراویح میں تکمیل قرآن اور خصوصی دعا ہوئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
ختم قرآن اور خصوصی دعا میں شرکت کے لیے زائرین کے علاوہ مکہ اور مدینہ کے اطراف کے رہائشی بھی صبح سے حرمین شریفین پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ مسجد الحرام میں نماز تراویح کی امامت ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں صلاح البدیر نے کی۔
مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحن، چھتیں اور نئی توسیعی مقامات کے علاوہ مسجد الحرام کی اطراف کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔
ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 29 ویں شب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور ان میں سب سے اہم کراوڈ کنٹرولنگ یونٹس کی تعیناتی تھی۔
چاروں سمتوں آنے والے راستوں پر زائرین کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کے لیے اسکاؤٹس اور فلاحی تنظیم کے رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔
معمر اور معذور افراد کی سہولت کے لیے ٹریکس مخصوص تھے جبکہ بیرونی صحنوں میں راہداریوں کو کھلا رکھنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی چھتوں پر جانے والے راستوں کو بھی کھلا رکھا گیا جبکہ لفٹس اور سکیلٹرز کی بھی دیکھ بھال مستقبل بنیادوں پر کی جاتی رہی۔
حرمین شریفین میں زائرین کی سہولت کے گراونڈ رہنما یونٹ کے اہلکار ’اسالنی‘ کے بینر کے ساتھ موجود رہے جنہیں اسمارٹ ڈیوائس فراہم کی گئی تھی جس کے ذریعے کسی بھی زبان کا فوری ترجمہ کیا جاسکتا ہے