تلنگانہ

ٹی جی ایس آرٹی سی میں سوپروائزرس کی ملازمتوں پر تقرر کا آغاز

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آرٹی سی) نے ریاست بھر کے مختلف زونس میں ٹریفک اور میکانیکل سوپروائزر ٹرینی کی خالی ملازمتوں کو پُر کرنے آن لائن درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست داخل کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آرٹی سی) نے ریاست بھر کے مختلف زونس میں ٹریفک اور میکانیکل سوپروائزر ٹرینی کی خالی ملازمتوں کو پُر کرنے آن لائن درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست داخل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

نوٹیفیکیشن کے تحت جملہ198 عہدوں پرتقررکیاجائے گا۔ ٹریفک سوپروائزر ٹرینی کی 84 ملازمتیں اورمیکانیکل سوپروائزرٹرینی کی 114ملازمتیں ہیں۔ امیدوار کے پاس متعلقہ شعبہ میں ڈگری یا ڈپلومہ ہونا ضروری ہے۔

یکم جولائی 2025 تک امیدوار کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ایس سی، ایس ٹی اورای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لئے 5 سال، جبکہ ای ایس یم امیدواروں کے لیے 3 سال کی رعایت دی گئی ہے۔


ایس ایس سی سرٹیفکیٹ (تاریخ پیدائش کے ثبوت کے لئے)۔ پہلی سے ساتویں جماعت تک کا اسٹڈی سرٹیفکیٹ یا رہائشی سرٹیفکیٹ ایم آراوکی جانب سے جاری کردہ ہونا چاہئے۔ساتھ ہی حکومت تلنگانہ کا تازہ ترین کمیونٹی سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہوگا۔بی سی امیدواروں کے لئے نان کریمی لیئر سرٹیفکیٹ اور ای ڈبلیو ایس سرٹیفکیٹ (یکم اپریل 2025 کے بعد جاری کردہ) ہونا ضروری ہے۔

درخواست کی آخری تاریخ 20 جنوری ہوگی۔فیس جنرل امیدواروں کے لئے 800روپے جبکہ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لئے 400روپئے ہوگی۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 27,080 سے 81,400 روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔