عید سے قبل 100 شرپسندوں کو ریڈ کارڈ نوٹس
سبھی نے تیقن دیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سڑکوں پر نماز نہیں ادا کی جائے گی۔ ایس ایس پی نے اس خبر کی تردید کی کہ سڑک پر نماز پڑھنے والوں کے پاسپورٹ رد کردیئے جائیں گے۔
میرٹھ (یوپی) (پی ٹی آئی) عید سے قبل میرٹھ پولیس نے تقریباً 100 ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جن سے نظم وضبط کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ وہ انہیں ”ریڈ کارڈ“ نوٹس جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ سابق میں ان لوگوں کے خلاف کیسس درج ہوئے تھے کہ انہوں نے تہواروں کے دوران گڑبڑ کی تھی۔
ریڈ کارڈ نوٹس ایک احتیاطی اقدام ہے جس کے ذریعہ مجرموں اور شرپسندوں کی نشاندہی کی جاتی ہے‘ ان پر نظر رکھی جاتی ہے اور انہیں شرپیدا کرنے سے باز رکھا جاتا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اویناش پانڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پرامن عید یقینی بنانے کے لئے تمام علماء اور مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے ساتھ تال میل کیا جارہا ہے۔
544مساجد اور 146 عیدگاہوں کی انتظامی کمیٹیوں سے عہدیداروں کی بات چیت ہوچکی ہے۔ سبھی نے تیقن دیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سڑکوں پر نماز نہیں ادا کی جائے گی۔ ایس ایس پی نے اس خبر کی تردید کی کہ سڑک پر نماز پڑھنے والوں کے پاسپورٹ رد کردیئے جائیں گے۔