تلنگانہ
ناگرجناساگر اور سری سیلم پراجکٹس کی سطح آب میں کمی
موجودہ طورپر ناگرجناساگر سے ایس ایل بی سی کے ذریعہ حیدرآباد کو پینے کا پانی سپلائی کیاجارہا ہے۔ بالائی سطح پر موجود سری سیلم پراجکٹ میں بھی سطح آب میں کمی ہوئی ہے۔
حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے اہم ناگرجناساگرپراجکٹ کی سطح میں کمی درج کی گئی ہے۔اس اہم پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ کے برخلاف 519 فٹ درج کی گئی ہے۔اس کے مزید 9فیٹ پانی میں کمی سے اس پراجکٹ سے پانی نہیں نکالاجاسکے گا۔
موجودہ طورپر ناگرجناساگر سے ایس ایل بی سی کے ذریعہ حیدرآباد کو پینے کا پانی سپلائی کیاجارہا ہے۔ بالائی سطح پر موجود سری سیلم پراجکٹ میں بھی سطح آب میں کمی ہوئی ہے۔
سری سیلم پروجیکٹ کے پانی کی مکمل سطح 885 فٹ کے برخلاف 808 فٹ درج کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر جاریہ موسم برسات میں دریائے کرشنا کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش ہوتی ہے تو یہ پراجکٹ لبریز ہوسکتا ہے۔