تلنگانہ

سری لنکا میں اڈانی کوپراجکٹ دلانے پر وزیر اعظم پر طنز

کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹر پرمرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پرطنزیہ انداز میں تبصرہ کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اس مترکال میں ون نیشن ون فرینڈ (ایک ملک۔ ایک دوست) کے نظریہ کوابھاراگیا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹر پرمرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پرطنزیہ انداز میں تبصرہ کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اس مترکال میں ون نیشن ون فرینڈ (ایک ملک۔ ایک دوست) کے نظریہ کوابھاراگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحقیقاتی ایجنسیاں عدالت سے بالاتر نہیں: امیت شاہ
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی

ان کایہ طنزسری لنکا میں اڈانی کومنظور کئے گئے پراجکٹس کی جانب تھا۔ سری لنکا میں اڈانی کو حاصل پراجکٹ پروہاں کے وزیر فینانس نے حکومت اورحکومت کے درمیان طئے پایا معاہدہ قرار دیاتھا۔

سری لنکاکے اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ اس پراجکٹ کو اڈانی کوفراہم کرنے وزیر اعظم نریندرمودی نے حکومت سری لنکا پر دباؤ ڈالاتھا۔ کے ٹی راماراؤ نے سری لنکا کے اخبارات کے تراشئے بھی ٹویٹ کئے۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی اپنے دورحکومت کوامرت کال سے تعبیر کررہے ہیں جبکہ ان کایہ دور حکومت مترکال کاہے۔ کے ٹی راماراؤ نے مرکزی حکومت کے ون نیشن‘ون پنشن‘ و ن نیشن ون راشن کارڈ جیسی اسکیمات پرطنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ مودی کاامرت کال مترکال بن گیاہے۔