دہلی

اعظم خان کے خلاف فوجداری کیسس کو یوپی کے باہر منتقل کرنے سے انکار

اعظم خاں کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ مجھے (میرے موکل کو) ریاست میں انصاف ملنے والا نہیں۔ میں عتاب کا شکار ہوں۔ جج کی کرسی پر جج نہیں اسٹیٹ بیٹھی ہوئی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان کے خلاف رامپور کی خصوصی عدالت میں زیر التوا فوجداری کیسس کو مبینہ ”عتاب“ کے پیش نظر اترپردیش کے باہر منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

 چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ایس اے نذیر اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف جاری فوجداری کیسس کو منتقل کرنے کی مزید ٹھوس وجوہات درکار ہیں۔

 اعظم خاں کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ مجھے (میرے موکل کو) ریاست میں انصاف ملنے والا نہیں۔ میں عتاب کا شکار ہوں۔ جج کی کرسی پر جج نہیں اسٹیٹ بیٹھی ہوئی ہے۔

 ریاست کے اندر ہر جگہ ایک جیسی صورتِ حال ہے۔ بنچ نے کہا کہ ہم جب کیس منتقل کرتے ہیں تو ہمیں مزید ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں۔ ہم آپ کو الٰہ آباد ہائی کورٹ جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔