دہلی
کپل سبل کے نئے پلیٹ فارم کو کجریوال کی تائید
کپل سبل نے چیف منسٹرس اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگرقائدین سے مدد مانگی تھی۔ کجریوال نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ یہ کپل سبل کی بے حد اہم پہل ہے۔ میں ہرایک سے اپیل کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں۔ ہم مل جل کر ناانصافی سے لڑسکتے ہیں۔
نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کے دن کہا کہ سبھی کو وکیل ورکن پارلیمنٹ نئے پلیٹ فارم انصاف کے سپاہی پر آجاناچاہئیے تاکہ ناانصافی سے لڑاجائے۔ آزاد رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے ہفتہ کے دن اعلان کیاتھا کہ وہ ملک میں جاری ناانصافی سے لڑنے ایک نیا پلیٹ فارم (ویب سائٹ) شروع کرنے والے ہیں۔
انہوں نے چیف منسٹرس اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگرقائدین سے مدد مانگی تھی۔ کجریوال نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ یہ کپل سبل کی بے حد اہم پہل ہے۔ میں ہرایک سے اپیل کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں۔ ہم مل جل کر ناانصافی سے لڑسکتے ہیں۔
a3w