دہلی

کووڈ میں شرح اموات ظاہر کرنے والی رپورٹس غیر مصدقہ اور گمراہ کن: وزارت صحت

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ سائنس جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع مطالعہ سے کووڈ کی مدت کے دوران 2020 میں سب سے زیادہ اموات کو ظاہر کرنے والی رپورٹ غیر مصدقہ اور ناقابل قبول اندازوں پر مبنی ہیں۔

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ سائنس جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع مطالعہ سے کووڈ کی مدت کے دوران 2020 میں سب سے زیادہ اموات کو ظاہر کرنے والی رپورٹ غیر مصدقہ اور ناقابل قبول اندازوں پر مبنی ہیں۔

وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ سائنس ایڈوانسس پیپر میں سال 2020 میں پچھلے سال کے مقابلے بتائی گئی سب سے زیادہ اموات کی شرح کا اندازہ گمراہ کن ہے۔

درحقیقت ہندوستان میں سال 2020 میں پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں سول رجسٹریشن سسٹم (سی آر ایس) انتہائی مضبوط ہے اور 99 فیصد سے زیادہ اموات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

یہ رپورٹنگ 2015 میں 75 فیصد سے مسلسل بڑھ کر 2020 میں 99 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس سسٹم سے ظاہر ہوا ہے کہ سال 2019 کے مقابلے میں سال 2020 میں موت کے اندراج میں 4.74 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

سال 2018 اور 2019 میں موت کے اندراج میں پچھلے سالوں کے مقابلے 4.86 لاکھ اور 6.90 لاکھ کا اضافہ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سی آرایس میں ایک سال میں تمام اضافی اموات وبائی امراض کی وجہ سے نہیں ہوتی ہیں۔

a3w
a3w