ایشیاء

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیا

اس کا استعمال سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصل کی پیداوار کا تخمینہ، آفات سے بچاؤ اور امدادی کاموں کے لیے کیا جائے گا۔

جیوکوان: چین نے ہفتہ کو ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیا۔

سیٹلائٹ یاووگن-33 02 کو لانگ مارچ4سی کیریئر راکٹ کے ذریعے صبح 7:44 بجے (بیجنگ کے وقت کے مطابق) لانچ کیا گیا اور وہ کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

اس کا استعمال سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصل کی پیداوار کا تخمینہ، آفات سے بچاؤ اور امدادی کاموں کے لیے کیا جائے گا۔یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 435 واں فلائٹ مشن ہے۔

a3w
a3w