حیدرآباد

رمضان میں اردومیڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی

حافظ پیر شبیر احمد صاحب ریاستی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا سے رمضان میں اردو میڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی کی جس پر ریاستی صدر صاحب جمعیۃ علماء تلنگانہ نے جنرل سیکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کو ہدایت دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب ریاستی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا  سے رمضان میں اردو میڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی کی جس پر ریاستی صدر صاحب جمعیۃ علماء تلنگانہ نے جنرل سیکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کو ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ

 جس پر فوری طور پر جنرل سیکرٹری صاحب جمعیۃ علماء تلنگانہ نے سکریٹریٹ پہنچ کر سی.ایم سکریٹری اور جناب فہیم قریشی صاحب صدر تلنگانہ مئیناریٹی ریسڈینشل اسکول سے ملاقات کرتے ہوئے رمضان میں اردو میڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق گفتگو کی اور رمضان کی مخصوص عبادات کو واضح انداز میں سمجھایا۔

جس پر حکومت تلنگانہ نے فوری طور احکامات جاری کرتے ہوئے اوقات میں تبدیلی سے متعلق پروسیڈنگ جاری فرمائی۔ اس موقع پر جناب سرور شاہ بیابانی صاحب،حافظ سید مطھرالدین صاحب ، حافظ عبدالمجید اشتیاق اور تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران حکومت تلنگانہ, ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا اور تمام تنظیموں کا جس نے ہر ممکنہ کوششیں کی ہیں تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔