زیر تعمیر عمارت سے گرکر 3مزدور ہلاک
زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کی وجہ سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ آج تروپتی کے قریب منگلم علاقہ میں پیش آیا۔

تروپتی (پی ٹی آئی) زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کی وجہ سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ آج تروپتی کے قریب منگلم علاقہ میں پیش آیا۔
پولیس نے یہ بات بتائی اور کہاکہ مہلوکین کی شناخت بھی بی۔ سرینواسلو‘کے سرینواسلو اور وسنت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ایک دوسرا ورکر مدھوا‘ حادثہ کے موقع پر بچنے میں کامیاب رہا۔
یہ بات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بی پرساد نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتائی اور کہاکہ اس سلسلہ میں ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ واقعہ کے تعلق سے حقائق معلوم کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ زیر تعمیر عمارت پر 3 افراد کھڑے ہوئے تھے۔ بتایا جاتاہے کہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر کی جانب سے عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔
ورکرس جو کہ سری کلاہستی سے پہنچے ہیں‘چند دنوں سے سائٹ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پولیس‘ریونیو اور بلدیہ کے عہدیداروں نے مقام کا دورہ کیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دواخانہ منتقل کردیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کیا جائے گا۔