پاسداران انقلاب کا نتن یاہو کو بہر صورت قتل کردینے کا عہد
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کو ہر صورت قتل کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم اس کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اسے مار ڈالیں گے۔
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کو ہر صورت قتل کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم اس کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اسے مار ڈالیں گے۔
ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کو ہر صورت قتل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے آفیشل نیوز آؤٹ لیٹ ‘سپاہ نیوز’ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اگر یہ بچوں کا قاتل مجرم (نتن یاہو) زندہ ہے، تو ہم اس کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اسے مار ڈالیں گے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطہ میں جنگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حالیہ خونریز تنازعہ کا آغاز 28 فروری کو اس وقت ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ فضائی کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔
اس واقعہ کے بعد ایران کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جنگ کے ساتھ ساتھ ایران نے ملک کے اندر ‘اندرونی دشمنوں ‘ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔