تلنگانہ

تلنگانہ میں عام زندگی مفلوج، نظام آباد میں سب سے زیادہ بارش

نظام آباد ضلع میں سے سب سے زیادہ 206ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ مزید دو دن تک شدید بارش کی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد حکام نے عوام کو چوکس کردیا ہے۔ متحدہ نظام آباد ضلع میں وقفہ وقفہ سے بارش ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔

ریاست کے شمالی اور مشرقی حصوں میں شدید بارش ہورہی ہیں۔نظام آباد، نرمل اور عادل آباد اضلاع شدید طورپرمتاثر ہیں کیونکہ جنوب مغرب مانسون پورے تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔

نظام آباد ضلع میں سے سب سے زیادہ 206ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ مزید دو دن تک شدید بارش کی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد حکام نے عوام کو چوکس کردیا ہے۔ متحدہ نظام آباد ضلع میں وقفہ وقفہ سے بارش ہو رہی ہے۔

بھیمگل منڈل میں کپالاواگو چیک ڈیم کے اوپر سے بارش کا پانی بہہ رہا ہے۔ لنگا پور کے مضافاتی علاقوں میں تنگی ماٹو نہرکا پشتہ ٹوٹ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی دھان کی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ تیگلاواگو تالاب میں پانی کے بہاو میں تیزی کے ساتھ اضافہ کی وجہ سے ایرگٹلا اور مٹ پلی کے درمیان ٹریفک مفلوج ہوگئی۔

نظام آباد ضلع کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔بارش کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 08462 – 220183 ٹال فری نمبردیاگیا ہے۔

کاماریڈی ضلع میں معمول سے 70 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔نرمل ضلع میں رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ گنڈے واگو تالاب میں پالسیکر رنگا راؤ پروجیکٹ میں پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی دیہاتوں کو جانے والی ٹریفک بند ہو گئی۔

بھینسہ کے گڈننا واگو پروجیکٹ میں 9100 کیوسک پانی داخل ہوا۔ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 358.70 فٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح 358.10 فٹ ہے۔ مسلسل بارش کے سبب اس پروجیکٹ کے دروازے کھولنے کا امکان ہے۔ حکام نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

عادل آباد ضلع کے ایجنسی علاقوں میں صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اوٹنور، اندراویلی اور نارنور منڈلوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ نرمل ضلع میں سورنا پروجیکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہواہے۔

اس آبی ذخیرہ میں پانی کی سطح 1,183 فٹ ہے اور پانی کی موجودہ سطح 1178.5 فٹ ہے۔ پراجیکٹ میں 486 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔

نرمل ضلع میں 24 گھنٹوں میں 57.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوکیشورم منڈل میں زیادہ سے زیادہ 172.2 ملی میٹر درج کی گئی ہے۔

a3w
a3w