تلنگانہ

ضلع کتہ گوڑم میں پدا واگو پروجیکٹ میں شگاف، سینکڑوں مویشی بہہ گئے

پروجیکٹ کے قریب تلنگانہ کے مواضعات اور پڑوسی ریاست اے پی کے ایلورو ضلع کے گاؤں میں جو نشیب میں واقع ہیں، پانی داخل ہوگیا۔ پشتہ ٹوٹ جانے سے دیہاتیوں میں خوف پھیل گیا۔ کئی دیہاتی مکانات کی چھتوں اور پہاڑی ٹیلوں پر پناہ لی اور پوری رات وہی گزاری۔

حیدرآباد: ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم میں گوداوری کے طاس میں واقع پدا واگو متوسط آبپاشی پروجیکٹ میں سیلاب سے شگاف پڑنے کے بعد سینکڑوں مویشی بہہ گئے اور کئی مواضعات میں پانی داخل ہوگیا۔ شدید بارش اور غیر معمولی پانی کے بہاؤ کے بعد اشواراو پیٹ منڈل کے موضع گماڈی ویلی کے قریب پروجیکٹ کے پشتہ میں کل رات گہرا شگاف پڑ گیا۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

 جس کے نتیجہ میں پروجیکٹ کے قریب تلنگانہ کے مواضعات اور پڑوسی ریاست اے پی کے ایلورو ضلع کے گاؤں میں جو نشیب میں واقع ہیں، پانی داخل ہوگیا۔ پشتہ ٹوٹ جانے سے دیہاتیوں میں خوف پھیل گیا۔ کئی دیہاتی مکانات کی چھتوں اور پہاڑی ٹیلوں پر پناہ لی اور پوری رات وہی گزاری۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ریاستوں کے متاثرہ مواضعات میں کئی مویشی بہہ گئے۔ اس واقعہ سے تلنگانہ کے تین اور اے پی کے 15 مواضعات متاتر ہوئے ہیں۔ پروجیکٹ، پانی سے خالی ہوگیا۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر محیط فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مواضعات کو جوڑنے والی سڑکیں ڈوب گئیں۔

 جس کے سبب بچاؤ و راحت آپریشن انجام نہیں دیا جاسکا۔ اشوا راو پیٹ کے ایم ایل اے، جارے آدی نارائنہ، ضلع کلکٹر جیتش وی پاٹل اور ایس پی روہت راج نے آج محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ جمعرات کے روز پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا جس کے سبب تین گاؤں تقریباً پانی سے محصور ہوگئے۔

 این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے 2ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیلاب میں پھنسے 28 افراد کو بچالیا۔ دریں اثنا، اوپری علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے سبب بھدرا چلم میں گوداوری کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا۔جمعہ کے روز9بجے صبح یہاں گوداوری کی سطح آب 24.5فیٹ ریکارڈ کی گئی۔

 پیرور وندی کی سطح آب40فیٹ سے زائد درج کی گئی ہے۔ اندراوتی اور پیرور ندیوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے سبب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھدراچلم میں گوداوری کی سطح آب، خطرہ کے نشان کو چھولے گی۔ گوداوری کی سطح آب43فیٹ تک پہونچنے کے بعد خطرہ کا پہلا سگنل جاری کیا جائے گا۔

 48 اور53 فیٹ تک پانی کی سطح پہونچنے پر بالترتیب پہلا اور تیسرا خطرہ کا سگنل جاری کیا جائے گا۔ شدید بارش کے سبب ندی اور نالے ابل پڑے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ماہر تیراکوں کو ریسکیو آپریشن کیلئے تیار رکھا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے پیش نظر تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

a3w
a3w