شمالی بھارت

لوٹ کا ویڈیو وائرل، کانگریس نے امن و قانون پر طنز کیا (ویڈیو)

سڑک پر چلتی ایک لڑکی کے ساتھ دو موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے دن کے وقت لوٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانگریس کی مدھیہ پردیش اکائی نے امن و قانون کے سلسلے میں حکومت پر طنز کیا ہے۔

بھوپال: سڑک پر چلتی ایک لڑکی کے ساتھ دو موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے دن کے وقت لوٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانگریس کی مدھیہ پردیش اکائی نے امن و قانون کے سلسلے میں حکومت پر طنز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

یہ ویڈیو ریاست کی صنعتی راجدھانی اندور کا بتایا جا رہا ہے ۔ ویڈیو میں دو نوجوان سڑک پر چلتی ایک لڑکی کے ہاتھ سے موبائل کھینچتے نظر آرہے ہیں۔

خود کو بچانے کی وجہ سے لڑکی سڑک پر گرتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

اس معاملے کو لے کر ریاستی کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ کے کے مشرا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اندور میں سر راہ لوٹ کی واردات ہو رہی ہیں۔

تین دن پہلے ہی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اندورکے امن و قانون کے سلسلے میں میٹنگ کی تھی ۔

باوجود اس کے بڑھتے جرم بتا رہے ہیں کہ مجرم بھی سمجھ چکے ہیں کہ ویژن نہیں ٹیلی ویژن کی ہی تشہیری حکومت ہے۔

a3w
a3w