تلنگانہ

کھمم میں نئے سیلاب کا خدشہ، مونیروندی خطرہ کے نشان سے تجاوز

ضلع کھمم میں زبردست تباہی مچانے کے ایک ہفتہ بعد ہفتہ کی شب موسلادھار بارش اور اوپری علاقوں سے بھاری مقدار میں پانی کے بہاؤ سے مونیروندی میں نئے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: ضلع کھمم میں زبردست تباہی مچانے کے ایک ہفتہ بعد ہفتہ کی شب موسلادھار بارش اور اوپری علاقوں سے بھاری مقدار میں پانی کے بہاؤ سے مونیروندی میں نئے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی

اتوار کے روز مونیرو ندی میں پانی کی سطح 16 فیٹ تک پہونچ گئی جس کے بعد حکام نے انتباہ کاپہلا سگنل جاری کرتے ہوئے سیلاب زدہ مقامات سے عوام کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا۔ کھمم ٹاؤن سے گزر نے والی مونیرو ندی خطرہ کی زد میں ہے۔

اوپری، آبگیر علاقوں سے پانی کے بہاؤ سے ندی کے کنارے، کالونیوں میں نئے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اگر ندی میں پانی کی سطح 24 فٹ سے تجاوز کرجاتی ہے تو محکمہ آبپاشی کے عہدیدار انتباہ کا دوسرا سگنل جاری کریں گے۔ ضلع کلکٹر کھمم نے تمام سیلاب سے متاثرہ مقامات میں سڑکوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ جو ہفتہ کی شب کھمم پہونچ گئے، نے چند ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ضلع عہدیداروں سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو مشکلات سے نجات کو یقینی بنائیں۔

کلکٹر اور ایس پی نے متاثرہ کالونیوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو الرٹ کیا۔ وزیر زراعت تملا ناگیشور راو اور وزری ریونیو پونگو لیٹی سرینواس ریڈی بھی اتوار کی شام تک کھمم پہونچ گئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ اضلاع محبوب آباد اور ورنگل میں شدید بارش کی وجہ سے مونیروندی کی سطح آب میں اضافہ ہورہا ہے۔

دلوائی گوڑم، رامنا پیٹ، بکلا گڈا، پرکاش نگر، موتی نگر اور وینکٹیشور نگر میں مقیم عوام کو ہدایت دی کہ وہ قریبی ریلیف کیمپس منتقل ہوجائیں۔ کھمم اور محبوب آباد اضلاع کے کئی مقامات پر ہفتہ کی شب شدید بارش ہوئی۔

محبوب آباد، گارلہ اوربیارام میں موسلادھا بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں کے عوام کو الرٹ کردیا گیا۔ ضلع محبوب آباد کے نیلی کدرومنڈل میں آلیرو ندی کے برج کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔ محبوب آباد میں 18.25 سنٹی میڑ، ضلع کھمم کے تلاڈا میں 12.15 سنٹی میٹر اور ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم کے مدوکورو میں 9.23سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

a3w
a3w