آندھراپردیش

اے پی میں سڑک حادثہ۔ دو افراد ہلاک، پانچ شدید زخمی

حادثہ میں ایک گاڑی میں موجود شوہر اور بیوی رام سدھیر اور لاؤنیا ہلاک ہو گئے، اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔دوسری گاڑی میں سوار چار افراد سنجیورریڈی، سرینواسلو، پلنایوڈو اور ناگی ریڈی زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر 5افرادشدیدزخمی ہوگئے۔ضلع کے وڈپنکلو کے قریب دو گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ایک گاڑی میں سفر کرنے والا خاندان تفریحی سفر پر جا رہا تھا جبکہ دوسری گاڑی میں دوستوں کا گروپ گوا کے سفر سے واپس آ رہا تھا۔

حادثہ میں ایک گاڑی میں موجود شوہر اور بیوی رام سدھیر اور لاؤنیا ہلاک ہو گئے، اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔دوسری گاڑی میں سوار چار افراد سنجیورریڈی، سرینواسلو، پلنایوڈو اور ناگی ریڈی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اننت پورم اسپتال منتقل کیاگیا۔