تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کا ہنگامی اجلاس،انتخابات کے مسئلہ پرتبادلہ خیال

پارٹی ہیڈکوارٹرس میں صدررامچندرراو کی زیرصدارت منعقدہ اس اجلاس میں مرکزی وزیرکشن ریڈی کے بشمول بی جے پی کے ارکان اسمبلی اورارکان کونسل نے بھی شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کا ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب اورریاست میں ہونے والے بلدی اداروں کے انتخابات کے مسئلہ پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”

پارٹی ہیڈکوارٹرس میں صدررامچندرراو کی زیرصدارت منعقدہ اس اجلاس میں مرکزی وزیرکشن ریڈی کے بشمول بی جے پی کے ارکان اسمبلی اورارکان کونسل نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آنے والے انتخابات کی تیاری اور امیدواروں کے انتخاب پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ خاص طور پر موجودہ سیاسی حالات کے پیشِ نظر بی جے پی کو اس موقع کو کس طرح بہتر استعمال کرنا چاہیے، اس پر بی جے پی کے قائدین کو رہنمائی فراہم کی گئی۔


رامچندرراو نے ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں ترقی کے لئے مودی حکومت کے منصوبوں کو عوام تک پہنچایا جائے اور آنے والے انتخابات میں تمام قائدین اجتماعی محنت کے ساتھ کام کریں۔


دوسری جانب، جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں امیدوار کے انتخاب کے لئے پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی امیدوار کے انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی قائدین کی رائے حاصل کرے گی۔