آندھراپردیش

کرناٹک میں سڑک حادثہ۔اے پی کے تین افرادہلاک

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب مزدوروں سے بھری ایک جیپ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں آندھرا پردیش کے ضلع انامیا سے تعلق رکھنے والے تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور 15 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے ضلع کولار میں سری نواس پورم کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
کئی مسلم کاریگروں نے نوح اور گروگرام چھوڑ دیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا


یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب مزدوروں سے بھری ایک جیپ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں آندھرا پردیش کے ضلع انامیا سے تعلق رکھنے والے تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور 15 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔


اطلاعات کے مطابق ضلع انامیا کے گاؤں پولاکنٹاواری پلی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 مزدور کام کی تلاش میں جیپ کے ذریعہ کرناٹک جا رہے تھے کہ سرینواس پورم کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

مہلوکین کی شناخت 25 سالہ سرینواسلو، 60 سالہ وینکاٹماں اور 65 سالہ منیپاکے طور پر ہوئی ہے جو سب ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

زخمی 15 افراد کو فوری طور پر رائل پاڈو اور مدن پلی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔