اے پی کے کرنول میں سڑک حادثہ۔کرناٹک کے کولار کے 5افرادہلاک
مرنے والوں کا تعلق کرناٹک ریاست کے کولار ضلع کے گاؤں چھنّہوسلّی سے تھا۔ یہ خاندان اپنی سوئفٹ ڈیزائر کار میں منترا لیم میں راگھویندرا سوامی مندر کے درشن کے لئے جا رہا تھا کہ سوئفٹ ڈیزائر کار ایک دوسری گاڑی فارچونر سے ٹکرا گئی۔
حیدرآباد: درشن کیلئے جانے کے دوران اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کرناٹک کے کولارضلع کے ایک ہی خاندان کے 5افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے گاؤں کوٹے کل کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب دوگاڑیوں کاتصادم ہوگیا۔
مرنے والوں کا تعلق کرناٹک ریاست کے کولار ضلع کے گاؤں چھنّہوسلّی سے تھا۔ یہ خاندان اپنی سوئفٹ ڈیزائر کار میں منترا لیم میں راگھویندرا سوامی مندر کے درشن کے لئے جا رہا تھا کہ سوئفٹ ڈیزائر کار ایک دوسری گاڑی فارچونر سے ٹکرا گئی۔
ڈیزائر کار میں سات افراد سوار تھے، جن میں ڈرائیور، پانچ بڑے اور دو بچے شامل تھے۔ مرنے والوں میں دو بچے، میاں بیوی اور ایک ضعیف شخص شامل ہیں۔
حادثے میں دو افراد ڈرائیور اور ایک ضعیف شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ادونی کے ایریا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
چونکہ یہ حادثہ ہائی وے پر صبح پیش آیا، پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تیز رفتاری، علاقہ میں پھیلی ہوئی گہری کہر یا ڈرائیور کی غفلت یا نیند اس حادثہ کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ فارچونر کار کے مسافر محفوظ رہے ہیں۔