حیدرآبادسوشیل میڈیا

جم میں ورزش کے دوران قلب پر حملہ، نوجوان کانسٹبل کی موت

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں وشال پش اپس کرتے نظر آرہا ہے۔ وشال اپنا پش اپس کا سیٹ ختم کرنے کے بعد وہ دوسری جگہ چلا جاتا ہے اور آگے جھکتے ہوئے کھانستا دکھائی دیتا ہے۔ زمین پر گرنے کے بعد چند لمحوں میں اُس کی موت ہوجاتی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک جم میں جمعرات کو ورزش کے دوران ایک 24 سالہ پولیس کانسٹبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ وشال نامی کانسٹبل بوئن پلی کا رہنے والا تھا اور آصف نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ حالیہ دنوں میں اچانک موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

کانسٹبل وشال کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔ نیشنل سنٹر فار بائیوٹکنالوجی انفارمیشن کے مطابق ہندوستان میں ہونے والی تمام اموات کا پانچواں حصہ دل کا دورہ پڑنے اور فالج کی وجہ سے ہوتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں وشال پش اپس کرتے نظر آرہا ہے۔ وشال اپنا پش اپس کا سیٹ ختم کرنے کے بعد وہ دوسری جگہ چلا جاتا ہے اور آگے جھکتے ہوئے کھانستا دکھائی دیتا ہے۔

وشال قریب ہی ایک جم مشین کا سہارا لیتا ہے لیکن اس کی کھانسی اور زوردار ہوجاتی ہے۔ چند لمحوں بعد وہ زمین پر بیٹھ جاتا ہے اور گرجاتا ہے۔ جم میں موجود افراد دیگر افراد وشال کی مدد کیلئے دوڑ پڑتے ہیں۔ جم ٹرینر وشال کو زندہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ واقعہ جم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا اور یہ ویڈیو رات 8.04 بجے کا ہے۔ وشال کے جم ساتھیوں نے وشال کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔