درشن سے واپسی کے دوران تلنگانہ۔مہاراشٹراسرحد پر سڑک حادثہ۔تین افرادہلاک
یہ حادثہ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے تانورمنڈل بیلتاروڈ سے تین کلومیٹر کی دوری پر مہاراشٹر کے بھوکر تعلقہ نندا گاؤں کے قریب رات کے وقت پیش آیا، جو بیل تارود سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
حیدرآباد: دیوی کے درشن کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ اورمہاراشٹراکی سرحد پر پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے تین افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے تانورمنڈل بیلتاروڈ سے تین کلومیٹر کی دوری پر مہاراشٹر کے بھوکر تعلقہ نندا گاؤں کے قریب رات کے وقت پیش آیا، جو بیل تارود سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
مقامی افراد کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہاراشٹر میں دیوی درشن کے بعد واپس ہونے والے افراد کی کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار افراد نظام آباد ضلع ورنی منڈل کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔
زخمیوں میں چندر شیکھر نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے بہتر علاج کے لیے بھینسہ سے نظام آباد منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ کامقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے حادثہ کی شکار گاڑی کووہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔