کھیل

رائل چیلنجرز بنگلور نے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کرلیا۔

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کرلیا۔

بنگلورو اور چنئی کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ بنگلورو کی اننگز میں 3 اوور کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ کوہلی اور ڈو پلیسس اس وقت ناٹ آوٹ کریز پر موجود تھے اور آر سی بی کا اسکور 31/0 تھا۔

219 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سی ایس کے کو اننگز کی پہلی ہی گیند پر پہلا جھٹکا لگا۔ گلین میکسویل نے کپتان روتوراج گائیکواڈ کو یش دیال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ گایکواڑ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

تیسرے اوور میں چنئی کو دوسرا جھٹکا لگا۔ یش دیال نے بنگلور میں دوسری کامیابی دلائی۔اوور کی دوسری گیند پر یش دیال نے ڈیرل مچل کو مڈ آف پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ یہ بنگلورو کے لیے دوسری اور یش کے لیے پہلی کامیابی تھی۔

پاور پلے میں چنئی کا اسکور 58/2 رہا۔ پاور پلے میں گلین میکسویل اور یش دیال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

چنئی کا تیسرا وکٹ 10ویں اوور کی پہلی گیند پر گرا۔ لوکی فرگوسن نے اجنکیا رہانے کو فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ رہانے نے 22 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

چنئی کا چوتھا وکٹ 13ویں اوور کی آخری گیند پر گرا۔ راچن رویندرا رن آؤٹ ہوئے۔ راچن نے 37 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ٹیم کو 14ویں اوور میں پانچواں جھٹکا لگا۔ چوتھی گیند پر کیمرون گرین نے شیوم دوبے کو لوکی فرگوسن کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ دوبے نے 15 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔

چنئی کو چھٹا وکٹ مچل سینٹنر کے روپ میں ملا۔ محمد سراج نے سینٹنر کو فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈو پلیسس نے مڈ آف پر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لیا۔ سینٹنر نے 4 گیندوں پر 3 رنز بنائے۔

ا س کے بعد دھونی اور رویندر جڈیجہ نے مورچہ سنبھالا اور ٹیم کو جیت دلانے کے لئے کافی جدوجہد کی لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکیں۔دھونی 13 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رن بناکر یش دیال کی گیندپر سوپنل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجہ 22 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل وراٹ کوہلی (47) اور فاف ڈوپلیسی (54) کی اچھی شروعات کے بعد رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ 38) کی تیز اننگز کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف پانچ وکٹوں پر 218 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔

چننا سوامی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے پلے آف تک پہنچنے کے فیصلہ کن مقابلے میں، آر سی بی کا مقصد جیت کے ساتھ سی ایس کے کو 200 رنز کے اندر محدود کرنا ہوگا، بصورت دیگر وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق پلے آف میں داخل نہیں ہو سکے گی، جب کہ چنئی اگر 17 رن سے ہار بھی جاتی ہے تو وہ پلے آف میں پہنچ جائے گی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی آر سی بی نے اچھی شروعات کی۔ وراٹ اور ڈوپلیسی نے تقریباً آٹھ رنز فی اوور کی شرح سے رنز بنائے۔ دونوں بلے باز مچل سینٹنر کا شکار بنے۔ وراٹ کو سینٹنر نے لانگ آن پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ کرایا جب کہ ڈوپلیسیس کو رن آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں رجت پاٹیدار نے 23 گیندوں میں دو چوکے اور چار چھکے لگا کر رن ریٹ کی سمت دکھائی جس میں کیمرون گرین نے بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 17 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔

دنیش کارتک (14) اور گلین میکسویل (16) رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں شاردل اور تشار دیش پانڈے کا شکار بنے۔

a3w
a3w