تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں میں بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے اس ماہ کی 18یا 19 تاریخ کے بعد ریاست میں ایک بار پھر غیرموسمی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار بارش کی شدت گزشتہ ماہ کی 23-24 تاریخ کو ہوئی بارش سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردیوں کے رخصت ہوتے ہی موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، لیکن اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات


محکمہ موسمیات کے ماہرین نے اس ماہ کی 18یا 19 تاریخ کے بعد ریاست میں ایک بار پھر غیرموسمی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار بارش کی شدت گزشتہ ماہ کی 23-24 تاریخ کو ہوئی بارش سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔


ان ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بارش کا سلسلہ شروع ہونے تک ریاست بھر میں دھوپ کی تمازت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔

حیدرآباد اور مضافات میں درجہ حرارت 36سے 37ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


حکام نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی، کسانوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آنے والی غیر متوقع اور شدید بارش کے پیش نظر اپنی فصلوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کریں۔