5 ممالک سے آنے والے مسافرین کیلئے آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ لازمی
وبائی صورتِ حال کے مدنظر چین‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ سنگاپور اور بنکاک سے آنے والی پروازوں کے مسافرین کو اپنی آر ٹی۔ پی سی آر رپورٹ پیشگی اَپ لوڈ کرنی ہوگی۔ انڈیا میں لینڈنگ کے بعد بھی انہیں تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔
گاندھی نگر: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ہفتہ کے دن کہا کہ چین‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافرین کے لئے آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں علامات پائی گئیں یا وہ کورونا پازیٹیو پایا گیاتو اسے کوارنٹائن کردیا جائے گا۔ چین‘ جاپان‘ سنگاپور اور بنکاک (تھائی لینڈ) سے آنے والے مسافرین پر ایرسویدھا پورٹل کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔
وبائی صورتِ حال کے مدنظر چین‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ سنگاپور اور بنکاک سے آنے والی پروازوں کے مسافرین کو اپنی آر ٹی۔ پی سی آر رپورٹ پیشگی اَپ لوڈ کرنی ہوگی۔ انڈیا میں لینڈنگ کے بعد بھی انہیں تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔
مرکزی وزارت ِ صحت‘ وزارت ِ شہری ہوابازی سے کہہ چکی ہے کہ وہ آج سے ایرپورٹس پر ہر بین الاقوامی پرواز کے 2 فیصد مسافرین کی ریانڈم ٹسٹنگ یقینی بنائے۔