حیدرآباد

مغل پورہ میں جعلی پیدائش سرٹیفکیٹس ریاکٹ بے نقاب

کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون اور مغل پورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور ملزمین کے قبضہ سے 243 جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون اور مغل پورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور ملزمین کے قبضہ سے 243 جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ ضبط کرلئے۔

ملزمین، ضرورتمند افراد کو فراہمی کیلئے بھاری رقم حاصل کررہے تھے۔ ٹاسک فورس حکام نے بتایا کہ یہ سرٹیفکیٹس حیدرآباد کے مختلف سرکل میں تیار کرتے ہوئے رقم اکھٹا کیا کرتے ہیں۔

ملزمین کے قبضہ سے ایک اسکیانر ایک سی پی یو ایک مانیٹر، ایک پرنٹر، 4 سل فونس کو ضبط کرلیا گیا۔

ملزمین کی شناخت 45 سالہ محمد ابراہیم مالک ’خدمت می سیوا‘ سرویس سلطان شاہی ساکن تالاب کٹہ بھوانی نگر، 29سالہ شیخ امیر پیشہ منت آن لائن سرویس ساکن حسن نگر راجندرنگر، 19 سالہ محمد شہباز پیشہ ہائی ٹیک آن لائن سرویس مصری گنج ساکن بشارت نگر کالا پتھر، 26 سالہ محمد شاہ نواز پیشہ ہائی ٹیک آن لائن سرویس ساکن مصری گنج کاماٹی پورہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ٹاسک فورس ٹیم نے بتایا کہ ملزمین نے جون 2022 سے 3000 برتھ سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ ڈی سی پی ٹاسک فورس گمی چکراورتی کی نگرانی میں ایس راگھویندرا ٹاسک فورس انسپکٹر اور ٹیم نے مغل پورہ کے ساتھ کارروائی کی۔