شمالی بھارت

آگ کی افواہ، چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے والے 6 مسافر زخمی

اترپردیش میں بلپورکے قریب ایک چلتی ٹرین میں آگ کی افواہ سے افراتفری مچ گئی۔ گاڑی سے چھلانگ لگانے والے 6 مسافرین زخمی ہوگئے، جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

شاہجہاں پور/نئی دہلی: اترپردیش میں بلپورکے قریب ایک چلتی ٹرین میں آگ کی افواہ سے افراتفری مچ گئی۔ گاڑی سے چھلانگ لگانے والے 6 مسافرین زخمی ہوگئے، جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

قبل ازیں ناردرن ریلوے کے ترجمان کلتارسنگھ نے کہا تھا کہ 12مسافرین زخمی ہوئے۔ واقعہ آج صبح بلپور اسٹیشن کے قریب جو مرادآباد ڈویژن کے تحت ہے، ہوڑہ۔امرتسر میل کے جنرل ڈبے میں پیش آیا۔

جی آر پی اسٹیشن انچارج ریحان خان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹرین جب بریلی کے بلپور اسٹیشن پہنچی تو افواہ پھیل گئی کہ ٹرین میں آگ لگ گئی ہے۔ کسی نے گاڑی کو روکنے ایمرجنسی چین کھینچی اور بعض مسافرین نے چلتی گاڑی سے باہر چھلانگ لگادی۔

6مسافرین زخمی ہوئے جن میں 2 عورتیں شامل ہیں۔ انہیں شاہجہاں پور میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ ریحان خان نے بتایا کہ 26 سالہ انوری، 45سالہ اختری، 26سالہ کلدیپ، 50 سالہ روبی لال، 40شیوچرن اور 35سالہ چندرپال کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔

ریلوے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ کسی شرپسند یا سرکش مسافر نے آگ بجھانے والا آلا آن کیا جس سے یہ تاثر پھیلا کہ جنرل بوگی میں آگ لگ گئی۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

a3w
a3w