ایشیاء

روس اور چین اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو برقرار رکھیں گے: وانگ یی

انہوں نے کہا کہ چین اور روس بھی ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور مشترکہ طور پر عالمی تزویراتی استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو کہا کہ چین اور روس بین الاقوامی حالات میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی

مسٹر وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں بڑی تبدیلیوں کے پیش نظر چین اور روس اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس بھی ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور مشترکہ طور پر عالمی تزویراتی استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی بیرونی مداخلت کے تابع ہیں۔