دیگر ممالک

یوکرین پر روس کا بڑا میزائل حملہ31 افراد ہلاک

یوکرین پر روس کے بڑے میزائل حملے میں پیر کے دن کم از کم 31افراد ہلاک اور 154 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

کیف: یوکرین پر روس کے بڑے میزائل حملے میں پیر کے دن کم از کم 31افراد ہلاک اور 154 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

ایک میزائل دارالحکومت کیف میں بچوں کے بڑوں دواخانوں پر گرا۔ یوکرین کے 5 شہروں پر روس نے مختلف قسم کے 40میزائل داغے۔ اپارٹمنٹ بلڈنگس اور سرکاری عمارتیں نشانہ بنیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشیل میڈیا پوسٹ پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو اب خاموش نہیں رہناچاہئے۔ ہر کسی کو دیکھناچاہئے کہ روس کیا ہے اور کیاکررہاہے۔ یہ حملہ واشنگٹن میں سہ روزہ ناٹو چوٹی کانفرنس کے موقع پر ہوا۔چلڈرنس ہاسپٹل پر حملے میں دو منزلہ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

دواخانہ کی 10منزلہ مین بلڈنگ کی کھڑکیاں اور دروازے دھماکے سے اُڑ گئے۔ دیواریں کالی ہوگئیں۔ ایک کمرہ کے فرش پر خون دیکھاگیا۔ حملہ کے نتیجہ میں دواخانہ کو بند کرناپڑا اور مریضوں کو وہاں سے لے جاناپڑا۔ بعض مائیں اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لے گئیں۔

کیف میں گزشتہ چار ماہ میں سب سے بڑی بمباری میں 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ دن دہاڑے حملوں میں کنزال ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیاگیا۔ یہ روس کے اسلحہ میں ایک انتہائی عصری میزائل ہے۔ یہ میزائل آواز کی رفتار سے 10 گنا تیز رفتار ہوتا ہے۔ اسے درمیان میں روک کر ناکام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

a3w
a3w