جرائم و حادثات

ٹمبر ڈپو میں آگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد زندہ جھلس گئے

بچاو ٹیم فوری طورپر عمارت پہنچی اور پہلی منزل پر ایک شخص، خاتون اور ایک لڑکے کی لاشوں کو پایا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان تینوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کشائی گوڑہ میں واقع ٹمبرڈپو میں لگی آگ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق کل شب تقریبا تین بجے اس ٹمبرڈپو میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی تین فائربریگیڈس وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کاآغاز کردیا۔اتوار کی صبح تقریبا 6بجے فائربریگیڈ کے عہدیداروں اور پولیس کو اطلاع ملی کہ متصل عمارت میں دوسری منزل پر ایک خاندان پھنسا ہوا ہے۔

بچاو ٹیم فوری طورپر عمارت پہنچی اور پہلی منزل پر ایک شخص، خاتون اور ایک لڑکے کی لاشوں کو پایا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان تینوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ پر مئیر حیدرآباد وجئے لکشمی نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔مئیر نے اس خاندان کے لئے 6لاکھ روپئے معاوضہ کی رقم کا اعلان کیا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت اس خاندان کی پوری طرح مدد کرے گی۔