بے رحم اولاد نے ضعیف ماں کو کچرے کی طرح سڑک پر پھینک دیا۔ ماں نے دم توڑ دیا۔ دل دہلادینے والی ویڈیو
یہ دردناک واقعہ ایودھیا کے کشن داس پور کا ہے، جہاں ایک ضعیف خاتون کو رات کے وقت ایک ای رکشہ کے ذریعہ لایا گیا اور لاوارث چھوڑ دیا گیا۔
نئی دہلی: ایودھیا سے ایک ایسی انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک ضعیف ماں کو اس کے ہی بچوں نے کچرے کی طرح سڑک پر لا کر پھینک دیا، جن کی بعد میں اسپتال میں موت واقع ہو گئی۔ یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر ہر شخص کا دل دہل گیا۔
یہ دردناک واقعہ ایودھیا کے کشن داس پور کا ہے، جہاں ایک ضعیف خاتون کو رات کے وقت ایک ای رکشہ کے ذریعہ لایا گیا اور لاوارث چھوڑ دیا گیا۔
صبح ساڑھے نو بجے ڈائل 112 کو ایک خاتون کے سڑک پر پڑے ہونے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو درشن نگر میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ افسوس کہ علاج کے دوران ہی اس ضعیف خاتون نے دم توڑ دیا۔
“बेहद शर्मनाक” 😡😡
— SANJAY TRIPATHI (@sanjayjourno) July 25, 2025
वायरल वीडियो अयोध्या का बताया जाता है, जहाँ परिवार के लोग, बोलने और चलने में असमर्थ अपने परिवार की एक बूढ़ी स्त्री को रात के अंधेरे में सड़क पर छोड़कर चले गए।#oldlady #oldage #ViralVideos #ayodhya #upnews #UttarPradeshnews pic.twitter.com/ILNW7PzxCm
پولیس اس وقت خاتون کی شناخت کرنے اور اسے چھوڑ کر جانے والے ای رکشہ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ای رکشہ رات کے وقت خاتون کو لا کر سڑک پر چھوڑ دیتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
थाना को0 अयोध्या क्षेत्रान्तर्गत एक अज्ञात अस्वस्थ बुजुर्ग महिला के मिलने की सूचना पर पुलिस द्वारा तत्काल मौके पर पहुच महिला को ट्रामा सेण्टर दर्शन नगर में इलाज हेतु भर्ती कराया गया, पुलिस द्वारा की जा रही जाँच व कार्यवाही के सम्बन्ध में #SPcity की बाइट।#UPPolice #ayodhyapolice pic.twitter.com/NjsRLlTf5e
— AYODHYA POLICE (@ayodhya_police) July 24, 2025