کھیل

بزرگوں کی قربانیوں نے ہمیں آزادی دلائی: محمد سراج

حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم آج آزاد ہندوستان میں سانس لے رہے ہیں۔ محمد سراج نے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

نئی دہلی: پورا ملک آج 78 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ یہ دن ہندوستان کیلئے خاص ہے کیونکہ اسی دن 1947 میں ملک کو برطانوی راج سے آزادی ملی تھی۔ اس موقع پر ہندوستان کے کئی عظیم کرکٹرز شائقین کو یوم آزادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹرز کی پوسٹس اور کہانیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)

 ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے اپنے سابق پر لکھاکہ آزادی کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ ہمارے ہیروز ہر روز اپنے خون سے اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ یہ کبھی نہ بھولیں۔ کرکٹ کا خدا کہے جانے والے سچن ٹنڈولکر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ نہ صرف کھلاڑی بلکہ ہر ہندوستانی جو ایمانداری سے کام کرتا ہے وہ ہندوستانی ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے۔

 لہذا جب آج قومی ترانہ بجتا ہے، تو جان لیں کہ یہ آپ کیلئے ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ بھی وہی جذبات محسوس کریں گے جو میں نے ہر بار ہندوستان کیلئے کھیلتے ہوئے محسوس کیا تھا۔ سب کو یوم آزادی مبارک۔ ٹیم انڈیا کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے لکھاکہ ہمیشہ فخر اور احترام کے ساتھ ہمارے ترنگے کے ساتھ کھڑے رہو۔

سب کو یوم آزادی مبارک۔ 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہاکہ آئیے ہم اپنے آزادی پسندوں کی قربانیوں کا احترام کریں اور ان اقدار کی عکاسی کریں جو ہمیں بحیثیت قوم متحد کرتی ہیں۔ آئیے انصاف، آزادی اور مساوات کے نظریات کو برقرار رکھیں۔ جئے ہند۔

سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی ہم وطنوں کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ دن ہر ہندوستانی کیلئے خاص ہے اور  ہمیشہ خاص رہے گا۔ کوہلی نے کہاکہ ہمیں یہ آزادی بہت سی قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔

حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم آج آزاد ہندوستان میں سانس لے رہے  ہیں۔ محمد سراج نے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ 

اس دوران پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتنے والے نیرچ چوپڑا نے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ نیرج چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ترنگے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یوم آزادی مبارک ہو، جئے ہند!۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیشہ ہمارے لئے خاص رہے گا۔

a3w
a3w