سوشیل میڈیاشمالی بھارت

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

چیف منسٹر آسام نے کہاکہ بہتر ہوتاکہ آپ گاندھی جی جیسے دکھائی دیتے لیکن آپ کا چہرہ صدام حسین جیسا کیوں ہوتاجارہاہے؟ شرمانے کہاکہ یہ اس لئے ہے کہ کانگریس کاکلچر ہندوستانی عوام سے قربت نہیں رکھتا۔

احمدآباد: چیف منسٹر آسام ہیمنتابشو ا شرمانے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس قائد راہول گاندھی عراق کے سابق آمرصدام حسین جیسے دکھائی دے رہے ہیں‘ بہتر ہوتاکہ وہ سردار پٹیل‘ جواہرلال نہرو یا مہاتماگاندھی جیساحلیہ بناتے۔

کانگریس کے سینئر قائد منیش تیواری نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر آسام حقیر ٹرولنگ کررہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاتراکے دوران راہول گاندھی کی داڑھی بڑھ گئی ہے

۔ منگل کے دن احمد آبادمیں جلسہ عام سے خطاب میں چیف منسٹر آسام نے کہاتھاکہ میں نے دیکھاہے کہ راہول گاندھی کا”لک“ بدل گیاہے۔ میں نے چند دن قبل ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاتھاکہ ان کے نئے لک میں کوئی خرابی نہیں ہے‘ لیکن اگرآپ کو اپنا حلیہ بدلنا ہی تھاتوکم از کم سردارپٹیل یا جواہر لال نہروجیسا حلیہ اختیار کرتے۔

بہتر ہوتاکہ آپ گاندھی جی جیسے دکھائی دیتے لیکن آپ کا چہرہ صدام حسین جیسا کیوں ہوتاجارہاہے؟ شرمانے کہاکہ یہ اس لئے ہے کہ کانگریس کاکلچر ہندوستانی عوام سے قربت نہیں رکھتا۔ اس کا کلچر ان لوگوں سے قربت رکھتاہے جنہوں نے ہندوستان کو کبھی سمجھا ہی نہیں۔

انہوں نے مزیددعویٰ کیاکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی نے ہماچل پردیش جیسی ریاستوں میں جانا گوارہنہیں کیاجہاں حال ہی میں اسمبلی الیکشن ہوچکاہے۔ وہ ایسی ریاستوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جہاں الیکشن نہیں ہورہاہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کی پارٹی ہارجاتی ہے۔

 شرمانے کہاکہ مہاراشٹرامیں بھارت جوڑو یاتراکے دوران نرمدا بچاؤ آندولن کارکن میدھاپاٹکر‘ راہول گاندھی کے ساتھ دکھائی دیں۔ یہ وہ عورت ہے جس نے گجرات کوپانی سے محروم رکھنے کی سازش کی۔

 اگریہ کامیاب ہوجاتی تودریائے نرمداکا پانی کچ کے علاقہ میں کبھی نہیں پہونچتا۔ راہول گاندھی ایسے لوگوں کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں جنہوں نے گجرات کی ترقی کبھی بھی نہیں چاہی۔

a3w
a3w