انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کی سالگرہ پر سائرہ بانو کا جذباتی پیغام: “کیا ہمیں یوسف ہمیشہ کے لیے نہیں مل سکتے؟”

میرے عزیز یوسف صاحب... ہر سال یہ دن جب لوٹ کر آتا ہے تو میرے دل میں ایک نرم سی کسک چھوڑ جاتا ہے… اُن تمام موسموں کا ماتم، جو میں نے آپ کو جیتے دیکھا۔ آپ صرف دنیا کے لیے ایک فنکار نہیں تھے بلکہ میرے لیے سب سے بہترین انسان تھے جو میں نے اپنی زندگی میں دیکھا۔”

ممبئی: دلیپ کمار کی 103ویں سالگرہ (11 دسمبر) کے موقع پر ان کی اہلیہ اور سابق اداکارہ سائرہ بانو نے اپنے مرحوم شوہر کو جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سائرہ بانو نے سوشل میڈیا پر چند یادگار ویڈیوز کے ساتھ ایک طویل دل کو چھو لینے والا نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے دلیپ کمار کی زندگی، فن اور شخصیت کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے ہنسی کے شہنشاہ جانی واکر
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار

سائرہ بانو نے دلیپ کمار کو محبت سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا:

“میرے عزیز یوسف صاحب… ہر سال یہ دن جب لوٹ کر آتا ہے تو میرے دل میں ایک نرم سی کسک چھوڑ جاتا ہے… اُن تمام موسموں کا ماتم، جو میں نے آپ کو جیتے دیکھا۔ آپ صرف دنیا کے لیے ایک فنکار نہیں تھے بلکہ میرے لیے سب سے بہترین انسان تھے جو میں نے اپنی زندگی میں دیکھا۔”

اپنے جذباتی پیغام میں انہوں نے دلیپ کمار کے فن اور عظمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

“لوگ آپ کو ایک ادارہ، ایک مثال، ایک بے مثال نابغہ کہتے ہیں — اور وہ درست کہتے ہیں۔ لیکن میں نے وہ خاموش معجزے دیکھے… ہر کردار کے لیے آپ کا سنجیدگی سے تیار ہونا، کردار کی روح میں ڈھل جانا… یہاں تک کہ میں بھی جو آپ کو سب سے زیادہ جانتی تھی، کبھی کبھی کردار کے پیچھے چھپے انسان کو تلاش کرتی رہ جاتی تھی۔”

سائرہ بانو نے مزید لکھا:

“آپ کی محنت، آپ کی لگن… ہمیشہ آپ کی فنکاری اور آپ کے چاہنے والوں کے نام ایک مقدس نذرانہ تھی۔”

دلیپ کمار کی یادوں سے بھرپور اس پوسٹ نے چاہنے والوں کو بھی بے حد جذباتی کر دیا ہے۔