حیدرآباد

ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

عثمانیہ یونیورسٹی نے ساجد معراج کو قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔ یونیورسٹی کے 84 ویں کانووکیشن میں ڈاکٹر ساجد معراج کو وائس چانسلر کمار مولگورام کے ہاتھوں قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی نے ساجد معراج کو قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔ یونیورسٹی کے 84 ویں کانووکیشن میں ڈاکٹر ساجد معراج کو وائس چانسلر کمار مولگورام کے ہاتھوں قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان
Indian Constitutional Development through Judicial Interpretation – A Critical Study
پیش کیا جس پر انہیں ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ساجد معراج ایک سینئر صحافی، انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کیریئر کوچ اور معروف کیریئر کالم نگار ہیں۔

انہوں نے
Constitutional Status and Rights of Minorities
کے موضوع پر ایک کتاب انگریزی میں بھی تصنیف کی ہے۔ قانون کے مختلف موضوعات پر وہ کئی تحقیقی مضامین تحریر کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اردو صحافیوں کی تنظیم ٹی یو ڈبلیو جے یو کے سرپرستِ اعلیٰ اور المعراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی بھی ہیں۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ساجد معراج متحدہ ضلع عادل آباد سے قانون میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے پہلے مسلم اسکالر اور ضلع نرمل سے اس اعزاز کے حامل پہلے فرد ہیں۔


پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کئے جانے پر انہیں افراد خاندان، وکلاء برادری، اساتذہ، صحافی برادری، مختلف سماجی و علمی شخصیات،دوست احباب اور عثمانیہ یونیورسٹی کے عملے نے دلی مبارکبادی پیش کی ہے۔