حیدرآباد

کانگریس نے کئی مواقع پر امبیڈکر کی توہین کی: کشن ریڈی

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، دستور اور امبیڈکر کیلئے بی جے پی کو کانگریس کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر موقع پر کانگریس نے معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی۔ جب وہ (امبیڈکر) انتخاب لڑرہے تھے تب کانگریس نے انہیں شکست سے دوچار کیا تھا۔

حیدرآباد: بی جے پی پر آئین کے اصولوں کو پامال کرنے اور امبیڈ کر کی توہین سے متعلق کانگریس کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر کوئلہ و صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ملک کی سب سے قدیم پارٹی کانگریس نے کئی مواقع پر معمار دستور امبیڈکر کی توہین کی ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

 کانگریس، جمہوریت کے بارے میں بڑی باتیں کرتی ہیں مگر ایمرجنسی کے دور میں قائدین اور صحافیوں کو پابند سلاسل کرتے ہوئے آئین اور جمہوریت کی روح کو پامال  کیا۔ کشن ریڈی، یہاں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش کی صدسالہ تقاریب سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوریت، دستور اور امبیڈکر کیلئے بی جے پی کو کانگریس کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر موقع پر کانگریس نے معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی۔ جب وہ (امبیڈکر) انتخاب لڑرہے تھے تب کانگریس نے انہیں شکست سے دوچار کیا تھا۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس جب اقتدار میں تھی تب اس نے امبیڈکر کو بھارت رتن کا اعزاز نہیں دیا اور نہ ہی ملک کی سب سے قدیم پارٹی نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں معمار دستور کا پورٹریٹ لگایا۔نریندر مودی کی حکومت نے ڈاکٹر امبیڈکر سے مربوط پانچ اہم مقامات کو ”پنچ تیرتھ“ قرار دینے کا اعلان کیا۔

 کشن ریڈی نے جو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بھی ہیں یہ بات کہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے ہمیشہ سے ہی نہرو خاندان کے افراد کے طور پر ملک پر طویل عرصہ تک حکمرانی کی اور اپنے دور اقتدار میں کانگریس نے امبیڈکر سے مودی تک کئی قائدین کی توہین کی۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی جمہوریت مخالف، آمرانہ، خاندانی اور بدعنوانیوں کے روپ کو واجپائی کی صدسالہ یوم پیدائش تقاریب کے دوران عوام کے سامنے لانا چاہئے۔

 کشن ریڈی کی کانگریس پر سخت تنقید اس وقت سامنے آئی جب پارلیمنٹ میں امبیڈکر کے خلاف مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تبصرہ پر منگل کے روز کانگریس نے احتجاج منظم کیا تھا اور بی جے پی پر آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔