سلمان خان فائرنگ کیس ، ملزمین کو پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم
کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے سورت میں تاپتی ندی سے پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا
ممبئ: ممبئی کی مقامی عدالت نے آج یہاں فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہوئ فائرنگ کے معاملے میں گرفتار شدہ دو ملزمین کو مزید چار دنوں یغی کہ 29 اپریل تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔
ہریانہ کی لارنس بشنوئ گروہ سے تعلقات رکھنے والے ملزمین وکی گپتا اور ساگر پال کو ممبئی کرائم برانچ نے مقامی عدالت قلعہ کورٹ میں سخت حفاظتی بندوبست میں پیش کیا گیا جسکے دوران سرکاری وکیل نے عدالت میں پولیس تحویل میں توسعی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کی سلمان خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہی تھی۔
نیز ملزمین کا تعلق بہار سے ہے اور اب تک دوران تفشیش یہ بھی واضح نہیں ہو پایا ہیکہ ملزمین کس مقصد سے ممبئ آئے تھے اور اگر انہوں نے روپیہ کے عوض یہ جرم کیا تھا تو انہیں کس نے سرمایہ فراہم کیا تھا
اپنی ریمانڑ کی درخواست میں پولیس نے عدالت کو بتلایا کہ واردات کے دوران ملزمین نے تین مرتبہ اپنے لباس کو تبدیل کیا تھا اور اپنا حلیہ بدلنے کی بھی کوشش کی تھی تاکہ انکی شناخت نہیں کی جاسکے ان تمام چیزوں کے لئے ملزمین کو مزید دنوں کے لئے پولیس تحویل میں دیا جانا ضروری ہے تاکہ ملزمین سے گہری تفشیش کی جاسکے
اس فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے سورت میں تاپتی ندی سے پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا
پولیس نے آج عدالت کو بھی اس تعلق سے مطلع کیا اور کہا کہ پولیس نے تاپتی ندی سے ھتیاروں کی جو کھیپ برآمد کی تھی اسکا بقایا حصہ برآمد ہونا باقی ہے جو جاری تفشیش کا ایک اہم جز ہے
اسی درمیان پولیس نے ملزمین کے خلاف نئ دفعات بھی عائد کی ہے جس میں منصوبہ بند طریقہ سے حملہ کرنا بھی شامل ہیں
وکیل دفاع امیت مشرا نے پولیس تحویل میں اس بارے میں کہا ہے کہ ملزمین کے خلاف جو جرم ہے اس جرم کو دیکھتے ہوئے پولیس اس کیس کو اسپیشل طریقے سے ہینڈل کر رہی ہے جبکہ ملزمین نے غربت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔
دونوں شوٹروں کے مطابق وکی گپتا اور ساگر پال نے فائرنگ کرنے کے بعد ہتھیاروں اور گولیوں کو سورت میں تاپتی ندی میں پھینک دیا تھا۔ سورت کے تاپتی ندی میں کرائم برانچ ممبئی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 ..پستول..3 میگزین۔۔اور 13 زندہ کارتوس برآمد کئے تھے