سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے بھائی جان سوپر اسٹار سلمان خان کی اچانک خرابی صحت کی وجہ ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس بات کا احساس جب ہوا تب سلمان خان ممبئی میں منعقدہ ایک چلڈرنس ایونیٹ ” بچے بولے موریہ ایونیٹ” میں شرکت کے لئے پہنچے۔

ممبئی: لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے بھائی جان سوپر اسٹار سلمان خان کی اچانک خرابی صحت کی وجہ ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس بات کا احساس جب ہوا تب سلمان خان ممبئی میں منعقدہ ایک چلڈرنس ایونیٹ ” بچے بولے موریہ ایونیٹ” میں شرکت کے لئے پہنچے۔
اس ایونٹ کو مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندرفڈنویس کی بیوی امروتا فڑنویس نے آرگنائز کیا تھا۔ لیکن انہیں اس موقع پر صوفہ سے اُٹھ کر کھڑے رہنے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔
دراصل سلمان اس ایونیٹ میں اس لئے شریک تھے کیونکہ انہوں نے کمٹمنٹ کردی تھی یہاں ہم سلمان کے مداحوں کو اس بات کی حقیقت بتاتے چلیں سلمان خان ان دنوں ڈائریکٹر اے آر مرگاداس کی فلم ” سکندر ” کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
جہاں ایک ایکشن سیکوینس کے دوران ان کے پسلیوں پر زبردست چوٹ لگی ۔جس کی وجہ بتایا جاتا ہے فی الحال سکندر کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ایسے میں کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے یہی نہیں بگ باس 18 جس کا پریمیر اکٹوبر میں ہونے کو ہے سلمان خان کی اس سیزن میں میزبانی بھی غیر یقینی دکھائی دیتی ہے ۔