قومی

سلمان خورشید انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نئے صدر منتخب

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے 11اگست کو ہونے والے انتخاب میں سابق مرکزی وزیر اور معروف وکیل سلمان خورشید نے بازی مارلی ہے اور وہ اسلامک کلچرل سنٹر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے 11اگست کو ہونے والے انتخاب میں سابق مرکزی وزیر اور معروف وکیل سلمان خورشید نے بازی مارلی ہے اور وہ اسلامک کلچرل سنٹر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ کے نام وارنٹ

تین دن تک چلنے والی رائے شماری میں سلمان خورشید ابتداءسے ہی سبقت حاصل تھی جو تیسرے دن تک جاری رہی۔ وہ دوسرے دن ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرچکے تھے۔

ا نہوں نے 721 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر کے لئے علی گڑھ کے سابق میئر فرقان احمد نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے بدرالدےن خاں پر سبقت حاصل کی۔ انہوں نے 362ووٹ حاصل کئے۔

بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ابوذر حسنین، ایس ایم خاں،قمر احمد سابق آئی پی ایس، سکندر حیات خاں، خواجہ ایم شاہد، سراج قریشی (سابق صدر اسلامک کلچرل سنٹر) اور فرخ ناز شامل ہیں۔

مجلس عاملہ کے فاتح امیدواروں میں پروفیسر شمامہ، شاہانہ بیگم، شاہد اے خاں اور ارمان خاں شامل ہیں۔

سراج قریشی کے پینل میں صدرکے عہدے کے امیدوار اور معروف و مشہور کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی تھے۔تیسرے پینل ابرار احمد کا،چوتھا آصف حبیب کا اور پانچواں پینل سابق آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ کا تھا۔

a3w
a3w