شمالی بھارت

فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

سینئر کانگریس قائد سلمان خورشید نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دیئے جانے کے دوران فرخ آباد کی لوک سبھا نشست سماج وادی پارٹی کے حصہ میں چلے جانے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

لکھنؤ: سینئر کانگریس قائد سلمان خورشید نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دیئے جانے کے دوران فرخ آباد کی لوک سبھا نشست سماج وادی پارٹی کے حصہ میں چلے جانے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ کے نام وارنٹ
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
”لی ہے، پی ڈی اے نے انگڑائی‘ بی جے پی کی شامت آئی“۔ اکھیلیش یادو کا نعرہ

انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں اس حلقہ سے اپنے تعلق کو کتنی مرتبہ ثابت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے باغیانہ انداز میں کہا کہ وہ کبھی تقدیر کے فیصلوں کے آگے نہیں جھکے اور اس مرتبہ بھی نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا۔ یہ صرف میرا سوال نہیں بلکہ ہم سب کی تقدیر کا سوال ہے۔ ہماری مستقبل کی نسلوں کا سوال ہے۔ میں نے تقدیر کے فیصلوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا۔ میں ٹوٹ سکتا ہوں لیکن جھکوں گا نہیں۔ آپ میرا ساتھ دینے کا وعدہ کریں میں گیت گاتا رہوں گا۔

بزرگ کانگریس قائد اور سابق وزیرخارجہ خورشید عالم خان کے لڑکے اور ہندوستان کے تیسرے صدر ذاکر حسین کے نواسے سلمان خورشید کا تعلق فرخ آباد علاقہ سے ہے۔ وہ پیشہ سے ایک وکیل اور مصنف ہیں۔ وہ 1991 اور 2009 میں فرخ آباد سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

اُن کے والد نے بھی سال 1984 میں اس حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ خورشید نے منموہن کی زیرقیادت یوپی اے ll مرکزی حکومت میں وزیرخارجہ، وزیر اقلیتی امور اور وزیر قانون اور انصاف کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

کانگریس اور ایس پی کے درمیان آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے نشستوں کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق سماج وادی پارٹی 63 نشستوں پر اور کانگریس 17 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ یوپی میں 80 لوک سبھا نشستیں ہیں۔

a3w
a3w